رحیم یار خان،17 مارچ (اے پی پی ): مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت پورے پاکستان کے کسانوں کو رجسٹرڈ کررہی ہے،عالمی بنک سے 70 ارب روپے واٹر سپلائی منصوبوں کے لیے حاصل کئے،پنجاب کی 14 تحصیلوں میں یونین کونسلز کی سطح پر کام شروع ہوگا ،رجسٹرڈ کسانوں کو حکومتی سبسڈی براہ راست ملے گی ،کسانوں کو کھاد بیج رجسٹریشن کارڈ کے ذریعے ملے گا،لیاقت پور میں 800 ملین سے ترقیاتی کام شروع ہورہے ہیں۔











