کرونا کی وباسے بچاؤکے لئے حکومتی احکامات اور ایس او پیز کے مطابق پر واپڈاملازمین عمل کریں،میاں محمد رفیق

142

اوکاڑہ،18مارچ (اے پی پی) :سپرنٹنڈنگ انجینئر لیسکو فورتھ سرکل اوکاڑہ میاں محمد رفیق نے کہا ہے کہ کرونا کی شدید لہر کے نتیجے میں حکومتی احکامات پر عملدرآمد کروانے کیلئے  لیسکو نے جو ہدایات جاری کی ہیں  واپڈا ملازمین کوایس او پیزکے مطابق عمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ جن میں ماسک کا لازمی استعمال،زیادہ لوگوں کا اکٹھے نا ہونا،ہاتھوں پر سینیٹائزر کا مسلسل استعمال سماجی فاصلہ رکھنا اسی طرح صارفین کو بھی کرونا وبا کے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کے لئے دفاتر کے دروازوں پر نمایاں تحریریں آویزاں کی گئی ہیں ۔