مظفرگڑھ؛ ڈی پی او دفتر میں لاوارث موٹر سائیکل اصل مالکان کے حوالے کرنے کی تقریب

118

 

مظفرگڑھ ، 20مارچ (اے پی پی ): ڈی پی او دفتر میں لاوارث موٹر سائیکل اصل مالکان کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد  ہوئی ۔ ایس پی انوسٹی گیشن مظفرگڑھ جاوید احمد خان نے ابتدائی طور پر 8 موٹر سائیکلیں اصل مالکان کے حوالے کیں جو کافی عرصہ پہلے لاوارث کے طور پر پولیس نے قبضہ میں لی تھیں۔

ایس پی انوسٹی گیشن جاوید احمد خان کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب انعامی غنی کی ہدایات پر پولیس کے قبضہ میں لی گئیں لاوارث گاڑیاں و موٹر سائیکل اصل مالکان کے حوالے کی جا رہی ہیں، ابتدائی طور پر 342 موٹر سائیکلوں میں سے 8 مالکان کے حوالے کی جا رہی ہیں جبکہ مزید کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں اصل مالکان کی تلاش کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔