اوکاڑہ پولیس کی کارروائی آتشبازی سامان تیار کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

72

وکاڑہ،20مارچ(اےپی پی): تھانہ راوی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان تیار کرنے اور بیچنے والے ملزم کو

گرفتارکر لیا،ملزم کے قبضے سے آتشبازی تیار کرنے والا سامان، ماچس، پٹاخے، 16 گتے، آتشی انار اور دیگر سامان بھاری مقدار میں برآمد  کرلیا۔ملزم کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی جو مقامی گاؤں کھرل جندارکہ کا رہائشی ہے۔ پولیس تھانہ راوی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی۔