ملتان، 21مارچ(اے پی پی):کورونا وباء کی تیسری لہر سے بچاؤ کے حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 30 دکانوں کو سیل کیا گیا اور کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالوں پر 1لاکھ 40ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
پرائس مجسٹریٹ نعمان عابد نے پابندی کے باوجود دکانیں کھلی رکھنے پر16دکانوں کو سیل کیا۔دکانیں گول باغ، گردیزی مارکیٹ،گلگشت، بوسن روڈ اور سمیجہ آباد کے ایریا میں سیل کی گئیں جبکہ دکانداروں پر10ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر نے شجاع آباد میں 14دکانوں کو سیل اوردکانداروں پر 22 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
مسافروں کو بغیر ماسک کے بسوں اور وین میں بٹھانے پر ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے مالکان پر 63ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ٹرانسپورٹ مالکان کے خلاف کاروائی سیکرٹری آرٹی اے رانا محسن نے کی۔انہوں نے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر شادی ہال کے مالک کو بھی 20ہزار روپے جرمانہ کیاجبکہ گلشن مارکیٹ، جلالپور اور دیگر مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کو 25ہزار روپے جرمانہ کیا گیا











