گھوٹکی ؛50 سے زائد قوم پرست کارکنان قومی دھارے میں شامل، پاکستان زندہ باد کے نعرے  لگائے

71

گھوٹکی،22مارچ (اے پی پی ):ضلع گھوٹکی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پچاس سے زائد قوم پرست کارکنان قومی دھارے میں شامل ہو گئے ۔

اس موقع  پر  کارکنان کا  کہنا تھا کہ ہم بھٹک چکے تھے  لیکن راہ راست پر آچکے ہیں، اب کسی قوم پرست تنظیم سے تعلق نہیں۔ہم جسمم ، جسم ،جسقم اور دیگر قوم پرست جماعتوں سے اعلان لا تعلقی کرتے ہیں کہ  قومی دھارا میں شامل ہوچکے ہیں۔ آئندہ کسی ایسی تنظیم کا حصہ نہیں بنیں گے.۔

 قومی دھارے میں شامل ہونے والے   کارکنان نے سبز ہلالی پرچم لہرائے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے  بھی لگائے۔اس موقع پر بھارت اور نریندر مودی مردہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔