چاغی، 23 مارچ(اے پی پی ): یوم پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی کی مرکزی تقریب مرکزی ہائی اسکول دالبندین میں منعقد ہوئی ،ڈپٹی کمشنر آغا شیرزمان نے افسران و طلباء کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا۔
مرکزی ہائی اسکول کے کانفرنس ہال میں یوم پاکستان کے موضوع پر منعقدہ تقریب میں طلباء نے مختلف انداز میں یوم پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالی جبکہ ڈپٹی کمشنر آغا شیرزمان کی قیادت میں یوم پاکستان کی مناسبت سے دالبندین میں ریلی بھی نکالی گئی۔ ریلی میں افسران، طلباء اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
تفتان، نوکنڈی، چاغی، برآب چاہ اور مختلف علاقوں میں بھی پرچم کشائی کی تقاریب منعقد ہوئیں ۔