وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے شیخوپورہ میں ایک ارب 27 کروڑ روپے کے نئے منصوبوں کاافتتاح  کردیا

70

لاہور، 24 مارچ (اے پی پی): وزیراعلیٰ عثمان بزدار ایک ارب 27 کروڑ روپے کے نئے منصوبوں کے افتتاح کے لیے شیخوپورہ پہنچے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمپلیکس، مریدکے ٹراما سنٹر، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ریجنل آفس اور نیشنل ماڈل سکول تا فیصل آباد روڈ شرقپور چوک دو رویہ سڑک سمیت کئی پروجیکٹس کاافتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے شیخوپورہ میں وارث شاہ یونیورسٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ آج میں شیخوپورہ کے لوگوں کیلئے 10 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی پیکیج لایا ہوں، اس پیکیج سے شہر کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے اور عوام کو سہولت ملے گی۔

  انہوں نے کہا کہ میں شیخوپورہ کے لوگوں کو ان کا حق دینے آیا ہوں، ضلع شیخوپورہ کیلئے 8۔ارب38کروڑ روپے کے مزید 19 میگاپراجیکٹس شروع کئے جائیں گے، نارنگ منڈی کیڈٹ کالج، تعلیم، صحت، فراہمی ونکاسی آب، سڑکوں کی تعمیر و توسیع کے 8 پراجیکٹ شروع کئے جائیں گے۔

  سیاست کے فروغ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے ماناوالہ سے سچا سوداتک سڑک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے جس پر 64کروڑ روپے لاگت آئے گی،شیخوپورہ گوجرانوالہ سڑک کی جلد تکمیل کے لئے کوشاں ہیں۔