سکھر،24مارچ(اے پی پی)23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے جناح تائیکوانڈو اکیڈمی خیرپور کی جانب سے “انٹر ڈسٹرکٹ کراٹے چمپئن شپ” کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خاص نامور سیاسی سماجی رہنماءو صدر انجمن تاجران خیرپور حاجی لالہ عبدالغفار شیخ تھے تقریب میں سماجی تنظیم اسٹیپ فاونڈیشن کی چیئرپرسن شائستہ کھوسو،صرافہ ایسوسی ایشن خیرپور کے صدر حاجی الطاف میمن،فہیم شیخ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر مختلف کراٹے کلب کے درمیان کراٹے کے خوبصورت مقابلے ہوئے اور نوجوان و نوعمر کھلاڑیوں نے کراٹے کے خوبصورت کرتب دیکھا کر لوگوں کی دلچسپی اور ذوق میں اضافہ کردیا جبکہ شرکاءکی جانب سے کراٹے کے خوبصورت مقابلوں پر زبردست داد دی گئی،بعدازاں حاجی لالہ عبدالغفار شیخ اور شائستہ کھوسو نے جیتنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں میڈلز، اسناد، ٹیم ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کیں۔











