ملتان میں شجرکاری مہم

75

ملتان،25 مارچ (اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان سید شفقت رضا نے کہا ہے کہ میانواکی فاریسٹ کے تحت پانچ پارکوں میں پچاس ہزار سے زائد مختلف اقسام کے درخت لگا رہے ہیں۔شہری علاقوں میں ان درختوں کے جنگلات سے ماحول میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔ منصوبے پر3 کروڑ15لاکھ سے زائد لاگت آئے گی۔اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار کے بلاک پارک میں شجر کاری اور صحافیوں سے ملاقات کے موقع پر کیا۔اس موقع پر چیئر مین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ اور ڈائریکٹر ایڈمن بھی موجود تھے۔

سید شفقت رضا نے مزید کہا کہ کبوتر منڈی پارک ،کجھی گراﺅنڈ،جنرل بس سٹینڈ گرین بیلٹ،قدیمی مسجد پارک اور مسلم کالونی میں میانواکی میں جنگلات کی شکل میں تبدیل کریں گے۔ پارکوں میں پھل دار پودے لگا کر خوبصورت ناموں سے منسوب کیا جائے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ شاہ شمس پارک میں ترقیاتی کام جاری ہے، پارکوں میں سہولیات فراہم کرنے کے لیئے کوشاں ہیں، ادارے کی سیلف انکم میں اضافے کے لیئے اقدامات کریں گے، ٹھیکے کے لئے دوبارہ اشتہار دیں گے اور شہر کے پارکس اور گرین بیلٹس پر بھر پور شجر کاری کریں گے۔ پارکوں میں جاگنگ ٹریکس اور جاگنگ ٹریکس پر بھر پور توجہ دیں گے۔ پارکوں اور گرین بیلٹس میں تین ماہ میں مزید بہتری آئے گی۔

سید شفقت رضا نے کہا کہ بطور پرنسپل اکاﺅنٹنگ آفیسر اختیارات کا استعمال کر رہا ہوں۔کوشش ہوگی ہر کام ایمانداری اور ادارے کے وسیع تر مفاد میں کروں۔ ادارے کی تعمیروترقی کے لیئے بھر پور اقدامات کریں گے۔ میڈیا کے تعاون کے شکر گزار ہے جو ہماری کاوشوں کو پیش کر رہا ہے، ملتان شہر کو سر سبزوشاداب بنائیں گے