راولپنڈی،25مارچ (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسزیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبد اللہ المطیرنے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت دونوں افواج کے مابین دفاع ، سلامتی اور فوجی تربیت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)کے مطابق معزز مہمان نے خطے میں خصوصا ًافغان امن عمل کے لئے پاک فوج کی مخلصانہ کوششوں کی تعریف کی۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نےمعززمہمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج سعودی عرب کے ساتھ اپنے قریبی برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔