ملتان، 27مارچ(اے پی پی):کورونا وباء سے بچاو کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر3لاکھ22ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
پرائس مجسٹریٹ و سیکرٹری آرٹی اے رانا محسن نے انڈور ڈائننگ میں ملوث ریسٹورنٹس کے خلاف بڑا آپریشن کیا اور
پابندی کے باوجود ڈائننگ ہال میں کھانا کھلانے پر10 بڑے ریسٹورنٹس مالکان پر 1لاکھ69ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ سیکرٹری آرٹی اے نے ماسک کے بغیر سواریاں بٹھانے پر9بسوں کو تحویل میں لے لیا ہے اور بس مالکان کو53ہزار روپے جرمانہ بھی کردیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر نے شجاع آباد میں کپل میرج ہال کے مالک پر1لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے، میرج ہال میں کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جارہا تھا۔