ضلع سیالکوٹ میں بین المذاہب اور مختلف مکاتب کے مابین مثالی ہم آہنگی ہے: ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

70

سیالکوٹ29مارچ(اے پی پی)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہرفاروق نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں بین المذاہب اور مختلف مکاتب کے مابین مثالی ہم آہنگی ہے, مقامی علماء کرام اور عمائدین کے ساتھ ملکر ضلع سیالکوٹ میں امن و امان کی خوشگوار صورتحال کے تسلسل کو یقینی بنائیں اور کسی کو امن کی فضا کو مکدر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اس سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط ہے بالخصوص عبادت گاہوں اور مذہبی تقاریب میں سخت احتیاط کی ضرورت ہے۔ضلعی انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد کو یقینی بنائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بسلسلہ ایسٹرتقریبات و کورونا ایس پیز کے حوالے سے ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے تمام ضلعی امن و بین المذاہب کمیٹی کے اراکین کے دن رات کھلے ہیں اور ان  کو مکمل عزت و احترام دیا جائے گا اور ضلعی انتظامیہ , ضلعی امن  کمیٹی ایک ٹیم کی طرح کام کرے گی اور درپیش مسائل کو باہمی مفاہمت اور افہام و تفہیم سے حل کرے گے۔اجلاس تمام مذاہب  اور مسالک سے سے تعلق رکھنے والے شرکاء اجلاس نے معاشرے میں امن و امان کے قیام کیلئے,کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد اور ضلعی انتظامیہ سے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔