ملتان؛ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیرصدارت انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ اجلاس

56

ملتان، 29مارچ(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیرصدارت انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ اجلاس ہوا، تمام صوبائی اور وفاقی محکموں کے ضلعی سربراہان اجلاس میں شریک ہوئے،  محکمہ صحت اور پی آئی ٹی بی کے افسران نے مہم بارے اجلاس کو بریفنگ دی ۔

 ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے انسداد ڈینگی بارے بریفنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ میں عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہوں ، آئندہ بریفنگ میں حقائق پر مبنی اعداد و شمار  پیش کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام الائیڈ  ڈیپارٹمنٹس اپنے انڈرائیڈ یوزر کو متحرک کریں، کسی  محکمہ کی بوگس سرگرمی کا پتہ چلا تو ایکشن ہوگا اور  تمام محکموں کے انڈرائیڈ یوزر کی ٹریننگ کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی سرویلنس سے متعلقہ ملتان کے تمام علاقوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے، اگر کسی جگہ سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا تو متعلقہ محکمے کا افسر ذمہ دار ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بریفنگ کے موقع پر مختلف مقامات پر سرگرمیوں بارے رپورٹ کو پورٹل پر لائیو چیک کرونگا۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ 3 ہزار ہاٹ سپاٹ بارے اطمینان بخش رپورٹ تیار کی جائے اور  محکمہ صحت انڈور اور آوٹ ڈور ٹیموں کی کارکردگی بہتر بنائے۔