ملتان، 30 مارچ (اے پی پی):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے لاوارث نومولود بچی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ،چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بچی کو انتظامیہ کی اطلاع پر ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان سے ریسکیو کیا، نومولود بچی کو مقامی پولیس کی جانب سے لاوارث پاکر ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان کے حوالے کیا گیا تھا۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بچی کو چلڈرن ہسپتال میں داخل کروا دیا ہے، بچی کو کچھ روز تک بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر لاہور منتقل کیا جائے گا،بچی کو لاہور سنٹر میں موجود نرسری میں رکھا جائے گا جہاں بچی کی مناسب دیکھ بھال کی جائے گی۔