اے سی بوریوالا کے کورونا ایس او پیز کے تحت مختلف بازاروں میں چھاپے 40 سے زائد دوکانوں کوسیل کردیا

39

بوریوالا، 3 اپریل (اےپی پی): اسسٹنٹ کمشنر بورے والا عمر فاروق نے آج کورونا ایس او پیز کے تحت مختلف بازاروں میں اچانک چھاپے مار کر بند نہ ہونے والی 40 سے زائد دوکانوں کے علاوہ دو شادی ہالز اور ایک معروف فاسٹ فوڈ پوائنٹ کے ہال میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انہیں سیل کردیا جبکہ اس دوران متعدد دوکانداروں کو بھاری جرمانے بھی عائد کئے اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی دوکاندار اور کاروباری حضرات حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔