لاہور، 5 اپریل (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں فروغ تعلیم اورتعلیم تک رسائی کیلئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ 40لاکھ بچوں کو تعلیم تک رسائی کے مواقع فراہم کریں گے، 27ہزار سے زائد سکول اپ گریڈ ہونے سے انرولمنٹ میں اضافہ ہوگا، پنجاب میں اپ گریڈ ہونیوالے سکولوں میں جنوبی پنجاب کے 10ہزار سے زائد سکول شامل ہیں،پہلے فیز میں 20ہزار سے زائد پرائمری سکولوں ایلیمنٹری لیول پر اپ گریڈ کررہے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں 6653ایلیمنٹری سکولوں کو ہائی سکول لیول پر اپ گریڈ کیا جائے گا اور تیسرے مرحلے میں ہائی سکولوں کو ہائر سکینڈری سکول لیول پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فعال کرنے کیلئے سکول کونسلوں کی ازسرنو تشکیل دی گئی ہے،سکولوں کو سیاسی سفارش اوروابستگی کے بغیر میرٹ پر اپ گریڈ کیاجائے گا،پرائمری سکولوں میں سکینڈ شفٹ ایلیمنٹری کلاسز شروع کررہے ہیں، اپ گریٹڈ سکولوں میں 6653کمپیوٹر اورسائنس لیب بنائی جائیں گی، ایک سال میں 10لاکھ آؤٹ آف سکول بچوں کو سرکاری سکولوں میں انرول کیا گیا۔











