غذاء کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم عمل

29

ملتان، 05 اپریل (اے پی پی):  غذاءکےمعیارکوبہتربنانےکےلیےپنجابفوڈاتھارٹیسرگرمعمل، ڈویژن میں 104 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 2 فوڈ پروڈکشن یونٹس سیل کئے گئے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ  نے کہا کہ موسی پاک میں ایس ایس فوڈز پاپڑ کی تیاری میں مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ پر سیل کر دئیے گئے ہیں، سنیکس یونٹ کو خوراک میں کھار، نوشادر اور مضرصحت کیمیکلز کی ملاوٹ کرنے پر سربمہر کیا گیا ہے اور  پروڈکشن ایریا میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی بھی پائی گئی ، مٹھائی کی تیاری میں رنگ کاٹ اور امونیم کی ملاوٹ پر شیرشاہ میں احمد سویٹس کو سیل کردیا ہے ادھر پروسیسنگ ایریا میں واش روم اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا سٹی چرغہ بروسٹ کو رینسڈ آئل کے استعمال پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور کہا ملاوٹی خوراک کے استعمال سے ہیضہ اور پیٹ درد کی بیماریاں جنم لیتی ہیں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ خوراک کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔