ملتان؛ہیلتھ کئیر کمیشن کا اتائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، 9457 چھاپے مار کر 1782 کلینک سربمہر کیے گئے۔

21

ملتان، 05 اپریل (اے پی پی):سی ای او پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن ڈاکٹر ثاقب عزیز نے کہا ہے کہ ہیلتھ کئیر کمیشن کا اتائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور کہا ملتان ڈویژن میں 9457 چھاپے مار کر 1782 کلینک سربمہر کیے گئے ہیں جبکہ  ہیلتھ کئیر کمیشن نے ڈویژن میں 3563 اتائیوں کے کاروبار بند کئے گئے ہیں۔

یہ اعدادوشمار سی ای او پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن ڈاکٹر ثاقب عزیز نے علاج معالجہ کی سہولیات بارے جائزہ اجلاس کی   صدارت کرتے ہوئے بتائی۔ ڈاکٹر ثاقب عزیز نے کہا کہ  ضلع ملتان میں اتائیوں کیخلاف  3245 چھاپے مار کر 655 کلینک سربمہر کئے گئے ہیں اور عوام ایسے عناصر کی نشاندہی کریں،سخت کارروائی ہوگی۔

 ڈاکٹر ثاقب عزیز نے کہا کہ شہری 00742-0800 پر مفت کال کر کے اتائیوں بارے اطلاع دے سکتے ہیں اور  ہیلتھ کئیر کمیشن کا مقصد شہریوں تک معیاری ادویات کی ترسیل ہے جبکہ  ہسپتالوں میں ناقص طبی سہولیات پر ہیلتھ کئیر کمیشن سخت کارروائی کررہا ہے۔

ڈاکٹر ثاقب عزیز نے کہا کہ غیر معیاری سہولیات پر متعدد ہسپتالوں کی رجسٹریشن کینسل کی گئی ہے اور  لئیق رفیق ہسپتال کا آپریشن تھیٹر بند کر دیا گیا، مزید کارروائی جارہی ہے۔

اجلاس میں ویڈیو لنک پر سیکرٹری ہیلتھ ساؤتھ پنجاب اجمل بھٹی اور ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد،ایڈیشنل کمشنر ارشد گوپانگ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قمر زمان قیصرانی، ڈائیریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر وسیم رمزی بھی موجود تھے۔