پشاور،5 اپریل(اے پی پی): وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا ہے اجلاس میں گیارہ نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں ایم ٹی آئیز ایپلیٹ ٹربیونل رولز میں ترامیم کی منظوری متوقع ہے جبکہ سستے گھروں کی تعمیر کے لئے ہاوسنگ ڈیپارٹمنٹ اور نیا پاکستان ہاوسنگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
اسی طرح گندم کی کم سے کم امدادی قیمت سے متعلق امور سمیت پرائمری اور سیکنڈری ہسپتالوں کے بہتر انتظام و انصرام کے لئے پرائمری ہیلتھ منیجمنٹ کمیٹیوں کے قیام کے معاملات بھی اجلاس میں زیر بحث آئیں گے۔











