کراچی،5 اپریل (اے پی پی): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی مختلف عدالتوں میں میرے مقدمات چلائے جا رہے ہیں کبھی کراچی تو کبھی گھوٹکی میں پیشی پر جاتا ہوں سیاسی اور نظریاتی ورکر ہوں عمران خان کا سپاہی ہوں یہ آزمائشیں مجھے مزید حوصلہ دیتی ہیں سندھ حکومت نے تو مجھے رسوا کرنے کی پوری منصوبہ بندی کر رکھی ہے پر سندھ کی عوام نے جس طرح میرا استقبال کیا ہے عزت بخشی ہے اس پر خدا کا شکر ادا کرتا ہوں اپوزیشن اب بھی باہم دست و گریباں ہے سینٹ الیکشن نے ان کی باہمی محبت کا بھرم کھول کر رکھ دیا ہے ہم عمران خان کی قیادت میں کرپٹ ٹولے کا پیچھا کرتے رہیں گے ۔











