مشیر صحت پنجاب حنیف خان پتافی کا پبلک سروس ڈیلیوری کا جائزہ لینے کے لئے مختلف اداروں کا اچانک دورہ 

10

ملتان، 5اپریل مشیر صحت کا  تھانہ مظفرآباد کا اچانک معائنہ کیا اور حوالات میں بند قیدیوں سے گفتگو کی اور ایف آئی آرز کے اندراج کا ریکارڈ بھی چیک کیاحنیف خان پتافی نے چلڈرن کمپلیکس ہسپتال کا وزٹ کیا اور مریضوں کی عیادت بھی کی مشیر صحت نے صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور ہسپتال کی انتظامیہ سے ادویات کی دستیابی بارے استفسار کیا حنیف خان پتافی نے رجسٹری برانچ کا بھی اچانک دورہ کیا اور شہریوں سے مسائل بھی دریافت کئے مشیر صحت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت پنجاب وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں صوبے میں گڈ گورنس کے لئے کوشاں ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہر ضلع میں پبلک سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کے لئے وزراء اور مشیروں کو ذمہ داری سونپ دی ہے اور کہا کسی بھی ادارے میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی  ،شہریوں کے مسائل کے حل میں حائل سرخ فیتے کا خاتمہ حکومت کا اولین ایجنڈا ہے اور کہا جو افسر اور اہلکار ایمانداری سے کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گامشیر صحت  نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

 حنیف خان پتافی نے مارکیٹوں میں پرائس چیکنگ بھی کی مشیر صحت حنیف پتافی سے سرکٹ ہاوس میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور سی پی او منیر مسعود مارتھ سے ملاقات بھی کی ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں قائم کئے جانیوالے11 رمضان بازاروں کے بارے بریفنگ بھی دی مختلف اشیائے ضروریہ پر دی جانیوالی سب سڈی بارے بھی مشیر صحت کو آگاہ بھی کیا سی پی او منیر مسعود مارتھ نے ضلع میں امن و امان کے حوالے سے مشیر صحت کو بریفنگ بھی دی۔