صوابی ،08اپریل(اے پی پی): باچا خان میڈیکل کمپلیکس کو میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دے دیا گیا،ہسپتال کے نئے بورڈ ممبران کا آج پہلا اجلاس تھا۔
صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا نے کہا کہ آج صوابی کے عوام کے لیے بڑا دن ہے، باچا خان میڈیکل کمپلیکس کو بھی صوبے کے بڑے ہسپتالوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کےبورڈ ممبران کا تعلق اسی مٹی سے ہے ،اس علاقے کی خدمت کریں گے۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں ہسپتال کے لئے زیادہ فنڈز مختص کیے جائیں گے، یہ ہسپتال نہ صرف صوابی بلکہ دیگر اضلاع کے مریضوں کا بوجھ اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوابی کے عوام کے لیے یہ صوبائی حکومت کا بڑا تحفہ ہے۔