پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مضر صحت خوراک بنانے والے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،3فوڈ پوائنٹس سیل

129

 ملتان، 8 اپریل (اے پی پی ): پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مضر صحت خوراک بنانے والے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ، اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں متعدد فوڈ یونٹس کی چیکنگ، 3فوڈ پوائنٹس سیل کر دئیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے  ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ خانیوال روڈ پر الفیضان فوڈز کو مشروبات کی برکس ویلیو کم ہونے پر سیل کر دیا ہے ، ناقابل سراغ اجزاء، مینگو پلپ مشروبات کی تیاری میں استعمال کیا جارہا تھا۔

رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ پاپڑکی تیاری میں کھلے آئل کے استعمال پر شیر شاہ میں فینسی فوڈز کو سربمہر کیا گیا ہے ، پروڈکشن ایریا میں واش روم کی موجودگی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے ہیں ۔انہوں  نے کہا کہ معروف برانڈز کے نام سے جعلی مشروبات تیار کرنے پر این این اینٖڈ کمپنی کو سیل کر دیا ،جہاں مضر صحت فلیورز، رنگ اور کیمیکلز کا استعمال کیا جارہا تھا ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ عوم کی صحت سے کھلواڑ کرنے والے انسانی صحت کے دشمن ہیں ،خوراک کے معیارمیں غفلت برتنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔