میرپورخاص ،13اپریل ( اے پی پی): انسپیکٹر جنرل آف پولیس سندھہ مشتاق کی ہدایت پر میرپورخاص میں کورونا ویکسین کیمپ کا افتتاح کر دیا گیا . ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس رینج ذولفقار مھر ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن، اور ڈی ایچ او کے تعاون سے میرپورخاص میں کورونا ویکسین کا افتتاح کر دیا گیا۔
پہلے مرحلے میں 50 سے 60 سال کے پولیس آفسران اور جوانوں کو کورونا ویکسین لگائی جائیگی، یہ کورونا ویکسین ڈیلی بیسس پر لگائی جائیگی، بعد از دیگر افسران اور جوانوں کو بھی کورونا ویکسین لگائی جائیگی۔ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن کا کہنا تھا کہ کورونا ایک بڑی اور جان لیوا وباں ہے، جس ہے ہمیں اور سب کو بچنا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس رمضان المبارک کے مہینے میں ضلع میرپورخاص کے سب پولیس آفسران اور جوانوں میں کورونا ویکسین لگائی جائیگی تا کہ وہ آپنی اور آپنے گھر والوں اور دیگر شھریوں کی حفاظت کر سکے۔











