آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان  کا سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ضلع بھر کا دورہ ،  ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کیساتھ روزہ افطار کیا

33

اسلام آباد،18 اپریل (اے  پی پی ): آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ضلع بھر کا دورہ کیا اور  سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا  ، دورے کے دوران انہوں  نے  فیض آباد میں  ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کیساتھ روزہ افطار کیا۔انہوں  نے  کہا کہ جوانوں کیساتھ روزہ افطار کرنے کا مقصد پولیس اہلکاروں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرنا ہے بلکہ پولیس اہلکاروں کے مورال میں بھی اِضافہ کرنا ہے۔

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے اسلام آباد پولیس اور دیگر اضلاع سے آنے والے افسران و جوانوں کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔انہوں  نےافسران کو   ہدایت کی کہ ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کا ہرطرح سےخیال رکھا جائے، سحر و افطار جوانوں کے ساتھ کیا جائے جبکہ دیگر اضلاع سے آنے والے افسران و جوانوں کو بہترین رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں  نے  کہا کہ  ہم سب روزے کے ساتھ عوام کی خدمت میں کوشاں ہیں جو ایک عظیم عبادت ہے ۔

اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر، ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر اور افسران و جوان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔