گھوٹکی؛  خواتین کی نشاندہی پر احساس پروگرام کی رقوم سے کٹوتی کرنے والے چار ایجنٹ گرفتار

14

گھوٹکی،20اپریل(اے پی پی): عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبدﷲ کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو مستقیم قریشی نے ہائی اسکول عادلپور میں قائم احساس سینٹر پر چھاپا مارکر خواتین کی نشاندہی پر احساس پروگرام کی رقوم سے کٹوتی کرنے والے چار ایجنٹ عطا محمد گبول، شفیق احمد، امتیاز علی اور اعجاز احمد کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان پر پولیس اسٹیشن عادلپور میں مقدمہ درج  کر لیا گیا ہے۔

 اس سلسلے می‍ں ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت آنے والی رقوم سے کٹوتی کرنے والے ایجنٹ اپنا قبلہ درست کرلیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، غیرقانونی کٹوتی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔