عارفوالا ،29 اپریل (اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر اظہر طارق وٹو نے کہا کہ ماہ مقدس رمضان المبارک میں بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا ناجائز منافع خوری کرنے والے قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے عوام حکومتی ایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں عوام غیر ضروری گھروں سے نکلنے سے اجتناب کریں اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمیٹی کے ہال میں بلائے گئے امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں تمام مذاہب حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں 21 رمضان المبارک حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے دن کو بھی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے منائیں۔
اجلاس میں ڈی ایس پی چوہدری انعام الحق، امن کمیٹی کے ممبران اور ذمہ داران افسران نے شرکت کی۔











