ملتان، 05 مئی (اے پی پی): کمشنر جاوید اختر محمود نے قومی تعمیر نو کے محکوموں کو ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی ہے۔
کمشنر جاوید اختر محمود کی صدارت میں ڈویژنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا،کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ پرعزم اقوام جنگی حالات میں بھی ترقی کا سفر جاری رکھتی ہیں اور وزیراعلی پنجاب کی ملتان ڈویژن کے انفراسٹرکچر کی بہتری پر ذاتی نظر ہے۔
جاوید اختر محمود نے کہا کہ مالی سال کے اختتام سے قبل سکیمیں مکمل نہ کرنے والے افسران احتساب کیلئے تیار رہیں، کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1847 ملین مختص کئے گئے ہیں۔
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی نے بریفننگ میں بتایا گیا ہے سی ڈی پی میں ڈویژن کی 138 سکیمیں اور ملتان کی 69 سکیمیں شامل ہیں، ڈویژن کے منصوبوں میں 210 ملین جبکہ ملتان کی سکیموں میں 123 ملین کی بچت کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپیشل ڈویلپمنٹ پروگرام میں این اے کی 99 اور پی پی کی 230 سکیمیں شامل کی گئیں ہیں، ایس اے پی(SAP) پروگرام کیلئے 737 ملین مختص کرکے 468 سکیمیں مکمل کی گئیں ہیں اور ایس اے پی فیز ٹو میں سوئی گیس کے 9 میگا پراجیکٹ بھی شامل کئے جارہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ شہر کے پارکس اور سیوریج سسٹم کی بہتری کیلئے ترجیحی فنڈز جاری کئے گئے ہیں ۔ متی تل ،عیدگاہ روڈ سمیت شاہراؤں کی اپ گریڈیشن کیلئے کام شروع ہوچکا ہے۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز وہاڑی،خانیوال اور لودھراں نے متعلقہ منصوبوں پر بریفننگ بھی دی۔