کمشنر ہزارہ ریاض خان محسود کا مانسہرہ روڈ  پر جاری کا م کا معائنہ

27

ہزارہ، 05  مئی (اے پی پی):  حکومت کی جانب سے شاہراہ ریشم/ مانسہرہ روڈ کی بحالی ، نالوں کی تعمیر اور نکاسی آب کے حوالے سے  جاری کام کے معائنے کے لیے کمشنر ہزارہ ریاض خان محسود نے سڑک کا معائنہ کیا۔ ڈائریکٹر  این ایچ اے اور چیئرمین ضلعی مصالحتی  کمیٹی جنرل ، ریٹائرڈ ایاز سلیم رانا  نے  جب پل، لائن شفٹنگ اور یو ٹرنز کے حوالے سے بریف کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر اور بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔