ملتان ،05 مئی(اے پی پی ): ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن۔انفورسمنٹ ٹیم نے اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی نشاندہی پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے فاطمہ جناح ٹاؤن فیز ٹو پلاٹ نمبر ایچ 647-648پر بنائی گئی ناجائز چاردیواری کو گر ا کر قبضہ واگزار کر الیا جبکہ پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونی جمیل گارڈن کے رہائشی پلاٹ کا ایم ڈی اے کی نیو شاہ شمس ہاؤسنگ کالونی کی طرف بنائے گئے غیر قانونی گیٹ کو مسمار کر دیا گیا۔آپریشن میں ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ طاہر شاہ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی و انفورسمنٹ عملہ،پولیس نفری اور ہیوی مشینری نے حصہ لیا۔