صوابی۔ٹوپی کی کاروائی راستےمیں لوگوں سےاسلحہ کی نوک پررقم چھیننےوالےبین الصوبائی ڈکیت گروہ گرفتار

30

صوابی، 06مئی(اے پی پی): صوابی۔ٹوپی کی کاروائی میں راستے میں لوگوں سے اسلحہ کی نوک پر رقم چھیننے والے بین الصوبائی ڈکیت گروہ گرفتار کر لیا گیا، ملزمان نے ضلع بھرمیں ڈکیتی کی وارداتوں کے متعلق انکشافات کئے ہیں،جس میں لاکھوں روپے چھین لیے گئےتھے۔ ڈکیت گروہ سے واردات میں استعمال ہونے والاموٹرسائیکل، آلہ خوف دو عدد پستول اور چھینی ہوئی ٹوٹل 5لاکھ روپے رقم برآمد کی۔

تفصیلات کے مطابق ٹوپی پولیس نے ضلع صوابی میں گزشتہ مہینے ہونے والے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ کو دھرلیا،جو کہ مختلف علاقوں میں لوگوں سے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے چھین کر غائب ہوجاتے تھے۔اس سلسلے میں ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن صوابی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی،تشکیل شدہ ٹیم نے ایس پی انوسٹی گیشن بنارس خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی ٹوپی افتخار علی،ایس ایچ او ٹوپی انسپکٹر جواد خان،اے ایس آئی حافظ زاہداوراے ایس آئی عامر علی نےڈکیت گروہ کے خلاف تفتیش شروع کی،جدید طریقہ تفتیش سے پوری طرح استفادہ حاصل کرتے ہوئےشواہد کو صحیح طریقے سے بروئے کار لاکر دن رات کی انتھک محنت  کرتے ہوئے اصل ملزمان تک رسائی حاصل کر لی،اس سے پہلے خورشید نامی ملزم بھی گرفتار کیا جا چکا ہےجبکہ دیگر ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی رقم برآمد کرکے انہوں نے مزید  سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے دیگر تھانوں کی حدود میں 8 واردات سے متعلق انکشافات کئے ہیں جسکی تفصیل درج ذیل ہے۔

٭کلابٹ بائی پاس میں سگریٹ والوں سےمبلغ 44ہزار اسلحہ کی نوک پر چھین لئے تھے۔

٭پنج پیر لار میں موٹرسائیکل سوار سے15لاکھ روپے اسلحہ کی  نوک پر چھین لیے تھے۔

٭نواز آباد کوٹھا میں اسلحہ کی نوک پر پٹرول پمپ سے 4لاکھ 70ہزار روپے چھین لیے تھے۔

٭تورڈھیر بازار میں سپیئر پارٹس والے سوزوکی سے 80 ہزار روپے چھین لیے تھے۔

٭کھنڈا موڑ میں میڈیسن سوزوکی سے رقم مبلغ 1لاکھ 5ہزار روپے اسلحہ کی نوک پر چھین لیے تھے۔

٭سلیم خان لختے میں میڈیسن سوزوکی ڈرائیور سے 3لاکھ 16ہزار روپے چھین لیے تھے۔

٭موچی بانڈہ زیدہ میں سگریٹ والوں سے 2لاکھ 75 ہزار روپے چھین لیے تھے۔

٭کلابٹ بائی پاس پر سگریٹ والے سیل مین  سے 1لاکھ 75ہزار روپے اسلحہ کی نوک پر چھین لیے تھے۔

اسی طرح تھانہ اکوڑہ اور واہ کینٹ ٹیکسلا میں بھی مختلف راہزنی کے واردات کر چکے ہیں۔یہ ایک بین الصوبائی ڈکیت گروہ ہے جنکی گرفتاری پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج تھا،انکی گرفتاری پر علاقہ میں امن و سکون بحال ہونے میں مدد ملے گی۔