مری؛فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجتی کیلئے ریلی ، اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی

35

مری،21مئی(اے پی پی): ملک بھر کی طرح ملکہ کوہسار مری میں بھی فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجتی کیلئے ریلی نکالی گئی اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ تمام اسلامی ممالک کی فوج قبلہ اول بیت المقدس کی اہمیت کو جانتے ہوئے فوری طور پر اپنی اپنی افواج کو قبلہ اول کی حفاظت اور  فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمان بہن بھائیوں اور بچوں پر ڈھائے  جانے والے مظالم کو روکے۔