وزیر سماجی بہبود سید یاور عباس بخاری کی زیرصدارت اجلاس

46

لاہور 25 مئی (اے پی پی )وزیر سماجی بہبود سید یاور عباس بخاری کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں ری ویمپنگ کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  پنجاب میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے تربیتی اداروں کی مرحلہ وار اپ گریڈیشن کا فیصلہ صنعت زاروں اور قصر ہائے بہبود کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے گا۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر سماجی بہبود سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ صوبہ بھر میں صنعت زار ہنرمندی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،جدید انفراسٹرکچر کے بغیر معیاری تربیت کے اہداف پورے نہیں ہوسکتے، تربیت یافتہ افرادی قوت سے سمال اینڈ میڈیم انڈسٹری مضبوط ہوگی، وزیر سوشل ویلفیئر نے کہا کہ ضلعی سطح پر صنعت زاروں کی مصنوعات کے برانڈ ایمبیسیڈر ہونے چاہئیں صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر پروگرامز کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت بھی کی ۔