لاہور،26مئی(اے پی پی):وفاقی وزیر ریلویز محمد اعظم خان سواتی نے ونڈو ٹریلنگ انسپیکشن کے دوران پریم نگر سٹیشن کی اہمیت و کاکردگی کا جائزہ لیا اورپریم نگر ڈرائی پوررٹ کا بھی دورہ کیا۔
ڈی ایس ریلویز لاہورمحمد ناصر خلیلی نے وفاقی وزیر ریلویز کو ڈرائی پورٹ کی گنجائش بڑھانے سے متعلق بریفنگ بھی دی۔
اس موقع پروفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے کہا کہ ریلوے کا فریٹ بزنس بڑھانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔