وزیر اعظم عمران خان سے وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی کی ملاقات

17

اسلام آباد ، 31 مئی (اے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان سے وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی   نے پیر کو یہاں  ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں وزیر برائے بحری امور نے گڈانی میں بحری جہاز میں آلودہ مواد کی موجودگی کے معاملے کی تحقیقات کے ضمن میں قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی اور اس حوالے سے پیشرفت پر آگاہ کیا۔