ملتان، 3 جون (اے پی پی ): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے 7 سالہ گمشدہ بچہ حفاظتی تحویل میں لے لیا، بچہ اپنا نام محمد احمد ولد محمد اکبر بتاتا ہے جبکہ بچہ اپنا گھر حاجی بلاک جام پور بتاتا ہے۔
بچے کو چوک قذافی سے سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے گمشدہ لاوارث پاکر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا گیا ہے،بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لواحقین کی تلاش جاری ہے ۔لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔











