اوکاڑہ پولیس نے پولیس لائن کے قریب چھاپہ مار کرمردہ مرغیوں سے بھرا مزدا ٹرک پکڑا لیا

78

اوکاڑہ،04جون (اےپی پی): اوکاڑہ پولیس نے پولیس لائن کے قریب چھاپہ مار کرمردہ مرغیوں سے بھرا مزدا ٹرک پکڑا لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مردہ مرغیوں کو مبینہ طور پر تھیلوں میں بھر کر لاہور منتقل کیا جا رہا تھا، پولیس نےدو ملزمان کو حراست میں لے لیا، ملزمان نے اعتراف کیا کہ مردہ مرغیوں کو سو روپے کلو  کے حساب سے پولٹری فارم سے خریدا گیا انہیں پولٹری فارم سے لاہور منتقل کیا جا رہا تھا۔

پولیس نے مردہ مرغیوں اور مزدا ٹرک کوتحویل میں لےکر پولٹری فارم کے مالک کی تلاش شروع کردی ہے۔