چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے گھر سے بھاگے،4 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے

28

ملتان،04 جون(اے پی پی): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے گھر سے بھاگے، بھیک مانگتے 4 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے ہیں، بچوں کو شہر کے مختلف مقامات سے دوران ریسکیو آپریشن حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے، حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 10 سالہ آصف، 8 سالہ علی اکبر، 7 سالہ حمزہ ،10 سالہ منصور شامل ہیں بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے اور لواحقین کی تلاش جاری ہے، لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔