وزیرِاعظم عمران خان سے وفاقی وزیرعمرایوب خان کی ملاقات

104

اسلام آباد ، 04 جون (اے پی پی ): وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن عمر ایوب خان، اکبر ایوب خان، ارشد ایوب خان اور یوسف ایوب خان  نے جمعہ کو  یہاں ملاقات کی ہے ، ملاقات میں وزیرِ اعظم کو ہری پور میں جاری منصوبوں پر پیش رفت اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں بالخصوص کھلا بٹ کو ماڈل ٹاؤن بنانے کے منصوبے سمیت ہری پور میں ہیلتھ کارڈ کی عوامی پزیرائی سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے پی ٹی سی ایل اور ٹیلی کمیونیکیشن انڈیسٹریز پاکستان کے ملازمین کے مسائل کو جلد حل کرنے سمیت  ہری پور میں سیاحت کے فروغ، کم لاگت رہائش کی فراہمی اور ڈیجیٹل سٹی کے قیام کیلئے منصوبوں کی تجاویز کو سراہا اور جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ملاقات میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل تھے ۔