پنڈی بھٹیاں ، 04 جون (اے پی پی ): محمد معصوم ڈی پی او حافظ آباد تعینات، پولیس کی کمانڈ سنبھال لی۔ڈی پی او آفس آمد پر ڈی پی او حافظ آباد کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او محمد معصوم کی سلامی پیش کی۔ڈی پی او محمد معصوم نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ، ضلع سے جرائم کا خاتمہ اور قانون شکن عناصر کی سرکوبی اولین ترجیح ہے۔











