سکھر۔04جون(اے پی پی )خیرپورکے قریب قومی شاہراہ پرمسافر کوچ اور کار کے درمیان خوفناک حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں 04 افراد جاں بحق اور 07 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ایس ایس پی سکھرعرفان سموں کے مطابق حادثہ کار کے ڈرائیور کو نیند آنے اور غفلت کے باعث پیش آیا۔
خیرپورکے قریب ٹنڈومستی گمبٹ کے مقام قومی شاہراہ پرکراچی سے شکارپورجانے والی مسافر کوچ نمبر BSA 772 اور سکھر سے کراچی جانے والی ویگنار کار نمبر BGB 304 کے درمیان تصادم ہوگیا ،حادثہ میں 4 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے زریعے طبی امداد کے لیئے خیرپور سول سپتال منتقل کر دیا گیا اور میتیں بھی اسی اسپتال میں شفٹ کی گئیں۔
جاں بحق افراد میں 01 رحمان ولد شوکت عمر10 سال،02 حقنواز عمر 50 سال، 03مائی بھاگن زوجہ شوکت علی عمر 35 سال اور نائلہ عمر 8 سال شامل ہیں۔زخمیوں میں01 گل شیر ولد بھرام بھیو 80 سال،02 شاھنواز ولد گلشیر بھیو 45 سال،03 فیضہ خاتون ولد منیر احمد پنھور 25 سال،04 مھتاب ولد مجیب الرحمان سومرو 25سال، 05 عدنان ولد ذوالفقار رک 20 سال خانیوال،06 نا معلوم لڑکی 12 سال اور میر محمد ولد مقصود پنھور 21 سال شامل ہیں۔











