رحیم یار خان؛ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ٹانگوں اور ہاتھوں سے محروم باہمت طالبہ کرن اشتیاق کوامدادی چیک اوربھائی کوسرکاری نوکری دے دی گئی

40

رحیم یار خان،06 جون  (اے پی پی ):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  رحیم یار خان کے نواحی گاؤں  سے تعلق رکھنے والی  ٹانگوں اور ہاتھوں سے محروم باہمت طالبہ کرن اشتیاق  کی آواز بن گئے،طالبہ کرن اشتیاق  کی   ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے ویڈیوکا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر طالبہ کرن اشتیاق کی مالی امداد اور بھائی کو ملازمت دینے  کی ہدایت  کر  دی ۔

وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی کرن اشتیاق کی رہائش گاہ آمد ،کرن اشتیاق کو مالی امداد کا چیک دیا گیا اورانکے بھائی خان محمد  کو سرکاری ملازمت کا تقرر نامہ بھی  دیا گیا

وزیراعلی عثمان بزدار نے   ا پنے  پیغام  میں کہا کہ کرن اشتیاق  میری اپنی بیٹیوں کی طرح ہے، اس کا خیال رکھنامیرا فرض بھی ہے اور ریاست کی ذمہ داری بھی۔انہوں نے کہا کہ کرن اشتیاق قوم کی باہمت بیٹی ہے،انہوں نے  نامساعد  حالات کے باوجود حوصلہ نہیں ہارا اور  تعلیم جاری رکھی،قوم کو کرن اشتیاق پر فخر ہے ،ایسی قابل مثال بیٹیوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے ۔