مظفرگڑھ،06جون(اےپی پی): تھانہ سول لائن پولیس کی بین الصوبائی منشیات سمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی، 75 کلو گرام چرس برآمد کر کے 2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان بلوچستان سے منشیات پنجاب سمگل کر رہے تھے۔
ایس ایچ او تھانہ سول لائن خرم ریاض کھر کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے سب انسپکٹر سجاد کشک کے ہمراہ منشیات سمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو کرولا کار سمیت گرفتار کر لیا، ڈی ایس پی آرگنائزر کرائم بخت نصر خان نے ضلع بھر کی بڑی کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی، ڈی پی او محمد حسن اقبال نے بہترین کارروائی پر پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔











