ملتان،07جون (اے پی پی):تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کا آغاز، ویکسینیشن کا عمل بھی ملتان میں جاری ہے۔ ملتان پبلک سکول کے تمام اساتذہ و سٹاف کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے اور کمشنر آفس ملتان کے تمام افسران و ملازمین کو کورونا ویکسین لگادی گئی ہے۔ کمشنر جاوید اختر محمود کا شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کی بھرپور اپیل کی ہے۔ جاوید اختر محمود نے کہا کہ شہری کورونا ویکسین سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھریں اور اپیل کی کہ کوئی ٹوٹکا ویکسین کا نعمل بدل نہیں، ویکسین لگوائیں کمشنر نے کہا کہ ویکسین کے اجتماعی فوائد اس کے انفرادی فوائد سے بھی زیادہ ہیں اور کہا اپنے پیاروں کو ویکسین کی تحریک کریں،جان بچانا صدقہ جاریہ ہے،
ویکسین کا مقصد کورونا وبا کی شدت کو کم کرنا ہے جاوید اختر محمود نے کہا کہ کورونا سی بچاؤ کیلئے ملک کی کم از کم %50 آبادی کو ویکسین لگنا لازم ہے۔
کمشنر نےڈپٹی کمشنرز کو کورونا ویکسین ٹارگٹ پورے کرنے کا حکم صادر فرمایا علماء کرام، نمبردار، سیاسی و سماجی لوگ عوام کو ویکسین لگوانے کیلئے قائل کریں۔











