سکھر:  ریلوے حادثہ میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کیلئے موٹر وے ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر موجود

76

سکھر،07جون(اے پی پی): آئی جی  موٹر ویز اینڈ ہائی ویزسید کلیم امام نے کہا ہے کہ  موٹروے پولیس  مشکل کی گھڑی میں قوم کے شانہ بشانہ ہے ، ٹرین جائے حادثہ پر ڈی ایس پی  موٹروےکی سربراہی میں  امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں ،ریسکیو کا کام جاری ہے ،حادثے کے مقام پر جدید کٹر مشینیں  بھی پہنچا دی گئی ہیں۔

آئی جی  نے کہا کہ موٹر وے پولیس کے ماہرین ٹرین کو کاٹ کر اس میں پھنسے افراد کو باہر نکالنے میں مدد فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس کا طبی عملہ بھی جائے حادثہ پر موجود ہے، جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے  موٹروے پولیس کی جانب سے کفن مہیا کیے جارہے ہیں۔