بی آر ٹی پشاور نے کامیابی کے منازل طے کرتے چارسدہ روڈ فیڈر روٹ بھی فعال کردیا 

30

پشاور، 7جون(اے پی پی): صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر نے کہا ہے کہ بی آر ٹی پشاور کیجانب سے شہریوں کو ایک اور خوشخبری دے رہے ہیں، جسکے مطابق بی آر ٹی پشاور کا چارسدہ روڈ فیڈر روٹ فعال کردیا گیا ہے۔

  صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ شہریوں کو ہر ممکن بہترین سفری سہولت دینے کیخاطر چارسدہ روڈ کے رہائشیوں کو بہترین سفری سہولت میسر کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی میں سفر کرنے والوں کے اعدادوشمار میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور فیڈر روٹس کی بدولت بی آر ٹی سروس کی رسائی شہر کے ہر علاقے تک ممکن ہوگئی ہے۔

شاہ محمد وزیر نے کہا کہ چارسدہ روڈ فیڈر روٹ کے آغاز کے بعد آر ٹی فیڈر روٹس کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ تاہم شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ بی آر ٹی سسٹم سے مستفید ہوں اور اسکا خیال رکھیں۔