ڈی پی او فیصل کامران کی  کھلی کچہری،عوامی شکایات پر2 تھانیدار معطل

34

احمدپورشرقیہ، 07 جون (اے پی پی): ڈی پی او فیصل کامران نے پیر کے روز کھلی کچہری کا انعقاد کیا، عوامی شکایات پر، ناقص تفتیش و سپرویژن پر تفتیشی افسران اور ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس جاری کئے اور2 تھانیداروں کو معطل کر دیا۔ ڈی پی او فیصل کامران ہر زیر تفتیش مقدمہ کے حوالے سے ہر شخص کی بات کو سن کر قانونی طریق کار کے مطابق اس پر تفتیشی افسران سے پوچھ گچھ  کرتے رہے۔

کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی ا ونے کہا کہ عوام کو سفری مشکلات سے بچانے کے لئے دور دراز کے علاقوں میں کھلی کچہری کا یہ سلسلہ جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے24 تھانوں کے باہر میرا موبائل نمبر لکھا ہوا ہے عوام کسی بھی معاملے میں مجھ سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں، صبح ہو یا شام دن ہو یا رات عوام کو فوری ریسپانس دیا جائے گا، کھلی کچہری میں ناقص تفتیش اور سپرویژن پر ایس ایچ او سمیت پولیس افسران اور اہلکاروں کو شو کاز نوٹس دئیے گئے، دو تھانیداروں اے ایس آئی عبد المجید اور نوید کو معطل کر کے اس کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دیا۔