ملتان؛سٹی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی آگاہی متعلق موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد

30

ملتان، 07 جون (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی آگاہی متعلق موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، موٹر سائیکل ریلی بوسن بائی

پاس چوک سے تحصیل چوک تک نکالی گئی، جس کی قیادت چیف ٹریفک آفیسر جلیل عمران خان  نے خود موٹر سائیکل چلا کر کی اور ریلی میں ریسکیو، پٹرولنگ پولیس،سول ڈیفنس سمیت عام شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

چیف ٹریفک آفیسرجلیل عمران غلزئی نے کہا کہ اب ایکشن کا وقت آ گیا یے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چلان ہو نگےاور  کم عمر ڈرائیورز کو اب روڈ پر موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہیں  ملے گی۔

 چیف ٹریفک آفیسرجلیل عمران غلزئی  نے کہا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا چالان میں اضافے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

سی ٹی او نے کہا چالان میں اضافہ ہو گا تو ٹریفک قوانین پر عمل درآمد بہتر انداز میں ہو سکے گا۔