خواتین کی عزت ونفس کو برقرار رکھنا ہم سب کا فرض ہے اس لئے زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کو برابری کے حقوق دینا ہوں گے :صوبائی خاتون محتسب بلوچستان صابرہ اسلام 

71

پشین،11جون  (اے پی پی ):صوبائی خاتون محتسب بلوچستان صابرہ اسلام  نے کہاہے کہ خواتین کی عزت ونفس کو برقرار رکھنا ہم سب کا فرض ہے اس لئے زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کو برابری کے حقوق دینا ہوں گے اور ان کو ایسا ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ بہتر طریقے سے اپنی خدمات سر انجام دے سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین ڈی سی کمپکیکس ہال میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا  ملازمت پیشہ خواتین خود کو تنہا نہ سمجھیں اپنے خلاف ہونے والے مِظالم  کے خلاف آواز بلند کریں ہم ان کو بھر پور تحفظ فراہم کریں گے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر امین اللہ ناصر اسسٹنٹ کمشنر پشین حضرت ولی کاکڑ انجمن تاجران  صدر نصیب اللہ کلیوال اور دیگر محکموں کے افسران اور فلاحی تنظیموں کے عہدیداروں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی انہوں نے کہاکہ اس سیمینار کا مقصد صوبائی محتسب برائے ہراسگی آفس کے کردار اور مینڈیٹ کے بارے میں ضلئعی سطح پر نچلی سطع کی جماعتوں اور سرکاری ونجی تنظیم کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے اس سیمینار کا دوسرا مقصد عام لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق اور صوبے میں انسانی حقوق کے موجودہ اداروں سے آگاہ کرنا تھا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر امین اللہ ناصر نے کہاکہ اس طرح کے سیمینار وقت کی ضرورت ہے کیونکہ نچلی سطع کے لوگوں کو بنیادی انسانی حقوق اور حکومت کی انسانی حقوق کی مشینری سے آگاہ ہونا بہت لازمی بات ہے اس طرح سیمینار فخر کی بات ہے صوبائی متحسب بلوچستان صابرہ اسلام نے صوبائی محتسب کے کردار اور ڈائرہ کار کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت عورتوں کے تحفظ کے معاملے میں بہت سنجیدہ ہے اور اس سلسلے میں صوبائی محتسب برائے ہراسگی کے آفس کے قیام کو عام لوگوں کی طرف سے بہت سراہا جارہا ہے جو ک بہت حوصلہ افزا ہے،۔